چنڈی گڑھ،26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں ریزرویشن سمیت 6 مطالبات کو لے کر دھرنا دے رہے جاٹ برادری کے لوگ اتوار کویوم سیاہ دن منائیں گے۔جس کی تیاریاں کافی دنوں سے تحریک کنددگان کر رہے ہیں۔حکومت کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے خواتین کالی چنری اور مرد کالی پگڑی اور ٹوپی پہنیں گے۔یہی نہیں تمام دھرنہ مقامات پر مظاہرین کی منشا زیادہ سے زیادہ بھیڑ جٹاکر طاقت دکھانا بھی ہے۔دوسری طرف مظاہرین کی طرف سے یوم سیاہ منانے کو لے کر انتظامیہ بھی کالی الرٹ ہے۔ریاست میں ایک طرح سے ہائی الرٹ ہے،بہت سے ہائی ویز پر ٹریفک کو جزوی طور پر تبدیل کیا گیا ہے،حساس اضلاع میں افواہوں پر روک لگانے کے لئے انتظامیہ نے انٹرنیٹ معطل کر دیا ہے،جس سے سوشل میڈیا پر کسی قسم کی افواہ نہ اڑائی جا سکے۔یہی نہیں ہفتہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ رام نواس نے تمام ڈپٹی کمشنروں اور پولیس کپتانوں سے ویڈیوز کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔